صحیح بخاری 4739: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}
محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ غندر نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابو اسحاق سے روایت کی کہ اُنہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے سنا۔ وہ حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کرتے تھے اُنہوں نے کہا: سورۃ بنی اسرائیل، کہف، مریم، طٰہٰ اور انبیاء یہ پہلی عمدہ سورتوں میں سے ہیں اور یہ میری پرانی یاد کی ہوئی ہیں۔ اور قتادہ نے کہا: جُذٰذًا کے معنی ہیں اس نے اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور حسن نے کہا: فِيْ فَلَكٍ کے معنی ہیں ہر ستارہ اپنے اپنے دائرہ میں اسی طرح گھوم رہا ہے جس طرح چرخے کی پِھرکی۔ يَسْبَحُوْنَ کے معنی چکر لگاتے ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: نَفَشَتْ کے معنی ہیں رات کو چر گئے۔ يُصْحَبُوْنَ کے معنی ہیں: بچالئے جائیں گے۔ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً۔ (حضرت ابن عباسؓ نے) کہا: تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور عکرمہ نے کہا: حَصَبُ جَهَنَّم: حبشی زبان میں جلانے کی لکڑی کو کہتے ہیں ان کے ماسوا اَوروں نے کہا: اَحَسُّوْا یعنی اُنہیں اس کی توقع تھی۔ یہ أَحْسَسْتُ سے ہے (یعنی میں نے آہٹ پائی) خٰمِدِيْنَ کے معنی ہیں بجھے ہوئے۔ حَصِيدٌ کے معنی ہیں جڑ سے اُکھڑا ہوا۔ یہ لفظ مفرد تثنیہ اور جمع کے لئے بولا جاتا ہے۔ لَا يَسْتَحْسِرُوْنَ۠ سے مراد ہے وہ تھکتے نہیں اور اسی سے لفظ حَسِيْرٌ ہے (تھکا ماندہ) اور (کہتے ہیں:) حَسَرْتُ بَعِيرِي (میں نے اپنے اونٹ کو تھکا دیا۔) عَمِيْق بمعنی دور دراز۔ نُكِسُوْا کے معنی ہیں اُلٹا دئیے گئے۔ صَنْعَةَ لَبُوْسٍ کے معنی ہیں زرہیں بنانے کا فن۔ تَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ یعنی اپنا الگ الگ راستہ اختیار کرلیا۔ الْحَسِيس، الْحِسُّ، الْجَرْسُ اور الْهَمْسُ یہ سب الفاظ ایک ہی معنوں میں ہیں یعنی بہت دھیمی آواز، آہٹ۔ اٰذَنّٰكَ کے معنی ہیں ہم نے تجھے آگاہ کردیا۔ جب تم کسی کو آگاہ کردو تو عربی میں کہتے ہیں اٰذَنْتُكُمْ یعنی میں نے تمہیں آگاہ کردیا ہے۔ اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ آگاہی میں تم اور وہ برابر ہو۔ تم نے دھوکہ نہیں دیا۔ اور مجاہدؒ نے کہا: لَعَلَّكُمْ تُسْـَٔلُوْنَ سے مراد ہے کہ شاید تمہیں سمجھ آجائے۔ (تُسْـَٔلُوْنَ تُفْهَمُونَ کے معنوں میں ہے۔) ارْتَضٰى کے معنی ہیں پسند کیا۔ التَّمَاثِيْلُ کے معنی ہیں بت۔ السِّجِلِّ کے معنی ہیں کاغذ۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}