صحیح بخاری 4747: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ (محمد) بن ابی عدی نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام بن حسان سے روایت کی کہ عکرمہ نے ہمیں بتایا۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ہلالؓ بن امیہ نے نبی کریم ﷺ کے پاس اپنی بیوی پر شریک بن سحماء سے بدکاری کرنے کی تہمت لگائی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ثبوت لاؤ ورنہ تمہاری پیٹھ پر کوڑے لگیں گے۔ یہ سن کر اُس نے کہا: یا رسول اللہ ! اگر ہم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس غیر مرد کو دیکھے تو کیا وہ گواہ ڈھونڈنے چلا جائے؟ نبی ﷺ یہی فرماتے رہے: شہادت لاؤ ورنہ تمہاری پیٹھ پر کوڑے لگیں گے۔ ہلالؓ نے کہا: اسی ذات کی قسم ہے جس نے آپؐ کو سچائی کے ساتھ بھیجا ہے میں یقیناً سچا ہوں اور اللہ ضرور ایسی وحی نازل کرے گا جو میری پیٹھ کو اس سزا سے بَری کردے گی۔ پھر جبرائیل آئے اور آپؐ پر یہ آیات نازل کیں وَ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ … اور قراءت کرتے ہوئے إِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ تک پہنچے۔ اس کے بعد نبی کریم ﷺ لوٹے اور اس عورت کو بلوا بھیجا اور ہلالؓ بھی آگئے اور انہوں نے قسم کھا کر شہادت دی اور نبی کریم ﷺ فرماتے رہے کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے۔ تو کیا تم میں سے کوئی (اپنی غلطی سے) توبہ کرتا ہے۔ پھر وہ اٹھی اور اس نے قسم کھا کر شہادت دی۔ جب وہ پانچویں قسم کھانے لگی تو لوگوں نے اس کو ٹھہرایا اور کہنے لگے: دیکھو یہ قسم یقیناً تجھے عذاب میں مبتلا کرے گی۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: اس پر وہ جھجکی اور رُک گئی اور ہم سمجھے کہ وہ اپنی بات میں پلٹے گی۔ پھر اس نے خیال کیا کہ میں اپنی قوم کو ہمیشہ کے لئے رسوا نہیں کروں گی اور یہ خیال کر کے اس نے پانچویں قسم بھی کھالی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اسے دیکھتے رہو اگر یہ ایسا بچہ جنے جو سرمگیں آنکھوں والا، پُر گوشت بھرے سرین والا اور موٹی پنڈلیوں والا ہو تو وہ شریک بن سحماء کا ہے۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی بچہ جنا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ کی شریعت کا جو حکم ہے اگر وہ نہ ہو چکا ہوتا تو پھر میں اس سے ایسا سلوک کرتا کہ وہ یاد کرتی۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ هِلاَلَ بْنَ أُمَيَّةَ قَذَفَ امْرَأَتَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِشَرِيكِ بْنِ سَحْمَاءَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْبَيِّنَةَ أَوْ حَدٌّ فِي ظَهْرِكَ ". فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا رَأَى أَحَدُنَا عَلَى امْرَأَتِهِ رَجُلاً يَنْطَلِقُ يَلْتَمِسُ الْبَيِّنَةَ. فَجَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الْبَيِّنَةَ وَإِلاَّ حَدٌّ فِي ظَهْرِكَ " فَقَالَ هِلاَلٌ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنِّي لَصَادِقٌ فَلَيُنْزِلَنَّ اللَّهُ مَا يُبَرِّئُ ظَهْرِي مِنَ الْحَدِّ فَنَزَلَ جِبْرِيلُ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ {وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ} فَقَرَأَ حَتَّى بَلَغَ {إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ} فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَجَاءَ هِلاَلٌ فَشَهِدَ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ". ثُمَّ قَامَتْ فَشَهِدَتْ فَلَمَّا كَانَتْ عِنْدَ الْخَامِسَةِ وَقَّفُوهَا وَقَالُوا إِنَّهَا مُوجِبَةٌ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَتَلَكَّأَتْ وَنَكَصَتْ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهَا تَرْجِعُ ثُمَّ قَالَتْ لاَ أَفْضَحُ قَوْمِي سَائِرَ الْيَوْمِ فَمَضَتْ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَبْصِرُوهَا فَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أَكْحَلَ الْعَيْنَيْنِ سَابِغَ الأَلْيَتَيْنِ خَدَلَّجَ السَّاقَيْنِ فَهْوَ لِشَرِيكِ بْنِ سَحْمَاءَ ". فَجَاءَتْ بِهِ كَذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَوْلاَ مَا مَضَى مِنْ كِتَابِ اللَّهِ لَكَانَ لِي وَلَهَا شَأْنٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

12:78 · 24:7

آج 10 میں سے 10 باقی