صحیح بخاری 4796: بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى}
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ زہری سے روایت ہے کہ عروہ بن زبیر نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: حجاب کا حکم نازل ہونے کے بعد افلح نے جو ابوالقعیس کا بھائی (میرا رضاعی چچا) تھا میرے پاس اندر آنے کی اجازت مانگی۔ میں نے کہا: میں انہیں اجازت نہیں دوں گی جب تک کہ ان کی نسبت نبی ﷺ سے نہ پوچھ لوں کیونکہ ان کے بھائی ابوالقعیس نے تو مجھے دودھ نہیں پلایا تھا بلکہ ابوالقعیس کی بیوی نے مجھے دودھ پلایا ہے۔ نبی ﷺ میرے پاس آئے تو میں نے آپؐ سے کہا: یا رسول اللہ! افلح ابوالقعیس کے بھائی نے مجھ سے اجازت طلب کی تھی تو میں نے انہیں اجازت نہیں دی تاوقتیکہ میں آپؐ سے اجازت لے لوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اپنے چچا کو اجازت دینے سے تمہیں کس نے منع کیا ہے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اس مرد نے تو مجھے دودھ نہیں پلایا تھا بلکہ ابوالقعیس کی بیوی نے مجھے دودھ پلایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ہائے تم نے یہ کیا کیا، اسے اندر آنے کی اجازت دو کیونکہ وہ تمہارے چچا ہیں۔ عروہ نے کہا: اس لئے حضرت عائشہؓ کہا کرتی تھیں: رضاعت کی وجہ سے وہ (رشتہ) حرام سمجھو جو نسب کی وجہ سے حرام سمجھتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 9: بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى}