صحیح بخاری 4941: باب {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ}
عبدان نے ہم سے بیان کیا، اُنہوں نے کہا: مجھے میرے والد (عثمان بن جبلہ) نے بتایا اُنہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے ساتھیوں میں سے پہلے جو ہمارے پاس آئے وہ حضرت مصعب بن عمیرؓ اور حضرت ابن ام مکتومؓ تھے۔ وہ ہمیں قرآن پڑھانے لگے۔ پھر حضرت عمارؓ اور حضرت بلالؓ اور حضرت سعدؓ آئے۔ پھر ان کے بعد حضرت عمر بن خطابؓ مع بیس آدمیوں کے آئے۔ پھر اس کے بعد نبی ﷺ آئے تو میں نے مدینہ والوں کو نہیں دیکھا کہ وہ کسی بات سے ایسے خوش ہوئے ہوں جیسا کہ وہ نبی ﷺ کے آنے پر خوش ہوئے یہاں تک کہ میں نے بچیوں اور بچوں کو دیکھا وہ بھی کہہ رہے تھے یہ دیکھو رسول اللہ ﷺ آگئے اور آپؐ کے آجانے تک میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى اور اس جیسی کئی ایک سورتیں پڑھ چکا تھا۔
باب 2: باب {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ}