صحیح بخاری 4975: باب ‏{‏غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ‏}‏

اسحاق بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے ہمام (بن منبہ) سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ابن آدم نے مجھے جھٹلایا اور اس کو یہ نہیں چاہیے تھا اور اس نے مجھے گالی دی اور اسے یہ نہیں چاہیئے تھا اور جو اس کا مجھے جھٹلانا ہے تو اس کا یہ کہنا ہے کہ میں اس کو ہرگز دوبارہ پیدا نہیں کروں گا جس طرح کہ پہلے پیدا کیا اور جو اس کا مجھے گالی دینا ہے تو اس کا یہ کہنا ہے کہ اللہ نے ایک بیٹا بنا لیا۔ حالانکہ میں بے نیاز (بادشاہ) ہوں کہ میں نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ ہی کوئی میرا ہمسر ہے یعنی نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے۔ اور (اس کی صفات میں) اس کا کوئی بھی شریکِ کار نہیں۔ كُفُؤًا اور كَفِيئًا اور كِفَاءً سب ایک ہی ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَالَ اللَّهُ كَذَّبَنِي ابْنُ آدَمَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ أَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّاىَ أَنْ يَقُولَ إِنِّي لَنْ أُعِيدَهُ كَمَا بَدَأْتُهُ وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّاىَ أَنْ يَقُولَ اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا وَأَنَا الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ أَلِدْ وَلَمْ أُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لِي كُفُؤًا أَحَدٌ ".{لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ }-{ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُؤًا أَحَدٌ}كُفُؤًا وَكَفِيئًا وَكِفَاءً وَاحِدٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 2: باب ‏{‏غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ‏}‏

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

112:4 · 112:5

آج 10 میں سے 10 باقی