صحیح بخاری 4977: باب ‏{‏غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ‏}‏

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ عبدہ بن ابی لبابہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے زرّ بن حُبَیش سے روایت کی۔ (سفیان نے کہا۔) نیز عاصم (بن ابی نجود) نے بھی ہمیں بتایا۔ انہوں نے زرّ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت اُبَیّ بن کعبؓ سے پوچھا۔ میں نے کہا: ابو منذر! آپؓ کے بھائی حضرت ابن مسعودؓ ایسا ایسا کہتے ہیں تو حضرت اُبَیؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے مجھے فرمایا: مجھے کہا گیا (کہ کہو) میں نے بھی ویسا کہا، حضرت اُبَیؓ کہتے تھے: اس لئے ہم بھی ویسے ہی کہتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ وَحَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ قَالَ سَأَلْتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ قُلْتُ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ أُبَىٌّ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي قِيلَ لِي. فَقُلْتُ قَالَ فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

باب 2: باب ‏{‏غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ‏}‏

آج 10 میں سے 10 باقی