صحیح بخاری 4986: باب جَمْعِ الْقُرْآنِ

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابراہیم بن سعد سے، ابراہیم نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبید بن سباق سے، عبید نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب یمامہ والے شہید ہوئے حضرت ابوبکرؓ نے مجھے بلا بھیجا تو میں نے دیکھا کہ حضرت عمر بن خطابؓ بھی ان کے پاس ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عمرؓ میرے پاس آئے اور کہنے لگے: یمامہ کی جنگ میں قرآن کے قاری بہت مارے گئے ہیں اور میں ڈرتا ہوں کہ جنگ، اور میدانوں میں بھی قراء کو کہیں سمیٹ نہ لے جائے اور اس طرح بہت سا قرآن ضائع ہو جائے گا اس لئے میں یہ مناسب سمجھتا ہوں کہ آپؓ قرآن کو یکجا کرنے کا حکم دیں۔ میں نے عمرؓ سے کہا: ہم ایسا کام کیسے کریں گے جس کو رسول اللہ ﷺ نے نہیں کیا۔ عمرؓ نے کہا: اللہ کی قسم یہ کام تو بہتر ہے۔ عمرؓ مجھے بار بار کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرے سینے کو اس کام کے لئے کھول دیا اور اس امر میں میری بھی وہی رائے ہے جو عمرؓ کی تھی۔ زیدؓ کہتے تھے: حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا: تم جوان عقل مند آدمی ہو ہمیں تم پر کوئی شبہ نہیں اور تم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں وحی بھی لکھا کرتے تھے اس لئے جہاں جہاں قرآن ہو اس کو تلاش کرو اور اس کو ایک جگہ جمع کرو۔ اللہ کی قسم! اگر وہ پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی مجھے تکلیف دیتے تو یہ کام مجھ پر اتنا زیادہ بوجھل نہ ہوتا، بنسبت اس کے جو انہوں نے مجھے قرآن جمع کرنے کے متعلق دیا۔ میں نے کہا: آپؓ ایسا کام کیسے کر سکتے ہیں جس کو رسول اللہ ﷺ نے نہیں کیا۔ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم یہ کام اچھا ہے۔ حضرت ابوبکرؓ مجھے بار بار کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرے سینے کو اس کام کے لئے کھول دیا جس کے لئے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے سینے کو کھول دیا تھا اور میں نے قرآن کی تلاش شروع کر دی۔ میں اسے کھجور کی چھڑیوں اور باریک پتھروں اور آدمیوں کے سینوں سے اکٹھا کرتا رہا یہاں تک کہ سورۃ توبہ کا آخری حصہ میں نے ابوخزیمہؓ (انصاری) کے پاس پایا۔ ان کے سوا کسی کے پاس بھی اسے نہ پایا اور وہ یہ ہے: لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ؂ سورۃ توبہ کے خاتمے تک۔ یہ ورق حضرت ابوبکرؓ کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے ان کو وفات دی۔ پھر حضرت عمرؓ کے پاس ان کی زندگی میں رہے۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی حضرت حفصہؓ کے پاس رہے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَرْسَلَ إِلَىَّ أَبُو بَكْرٍ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عِنْدَهُ قَالَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ يَوْمَ الْيَمَامَةِ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ الْقَتْلُ بِالْقُرَّاءِ بِالْمَوَاطِنِ فَيَذْهَبَ كَثِيرٌ مِنَ الْقُرْآنِ وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ بِجَمْعِ الْقُرْآنِ. قُلْتُ لِعُمَرَ كَيْفَ تَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ عُمَرُ هَذَا وَاللَّهِ خَيْرٌ. فَلَمْ يَزَلْ عُمَرُ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللَّهُ صَدْرِي لِذَلِكَ وَرَأَيْتُ فِي ذَلِكَ الَّذِي رَأَى عُمَرُ. قَالَ زَيْدٌ قَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لاَ نَتَّهِمُكَ وَقَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْىَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ فَوَاللَّهِ لَوْ كَلَّفُونِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَىَّ مِمَّا أَمَرَنِي مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ قُلْتُ كَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ هُوَ وَاللَّهِ خَيْرٌ فَلَمْ يَزَلْ أَبُو بَكْرٍ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللَّهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الْعُسُبِ وَاللِّخَافِ وَصُدُورِ الرِّجَالِ حَتَّى وَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ مَعَ أَبِي خُزَيْمَةَ الأَنْصَارِيِّ لَمْ أَجِدْهَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرَهُ {لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ} حَتَّى خَاتِمَةِ بَرَاءَةَ فَكَانَتِ الصُّحُفُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَيَاتَهُ ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ.

باب 3: باب جَمْعِ الْقُرْآنِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

9:128

آج 10 میں سے 10 باقی