صحیح بخاری 5022: باب الْوَصَاةِ بِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

محمد بن یوسف (فریابی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک بن مِغْول نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) طلحہ (بن مصرف) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے پوچھا: نبی ﷺ نے وصیت بھی کی؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا کہ لوگوں پر وصیت کیسے فرض کی گئی۔ انہیں تو اس کا حکم دیا گیا اور آنحضرت ﷺ نے وصیت نہیں کی۔ (عبداللہ نے) کہا: آپؐ نے کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت کی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى أَوْصَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لاَ. فَقُلْتُ كَيْفَ كُتِبَ عَلَى النَّاسِ الْوَصِيَّةُ أُمِرُوا بِهَا وَلَمْ يُوصِ قَالَ أَوْصَى بِكِتَابِ اللَّهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 18: باب الْوَصَاةِ بِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

آج 10 میں سے 10 باقی