صحیح بخاری 5050: باب قَوْلِ الْمُقْرِئِ لِلْقَارِئِ حَسْبُكَ

محمد بن یوسف (بیکندی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے عبیدہ (سلمانی) سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا میں آپؐ کو (قرآن) پڑھ کر سناؤں حالانکہ آپؐ پر نازل کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا: ہاں سناؤ۔ چنانچہ میں نے سورة النساء پڑھی۔ جب میں اس آیت پر آیا یعنی اور ان کا کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک جماعت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور تجھے ان لوگوں کے متعلق (بطور) گواہ لائیں گے۔ آپؐ نے فرمایا: بس کرو۔ میں نے آپؐ کو مڑ کر جو دیکھا تو آپؐ کی آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اقْرَأْ عَلَىَّ ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ آقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ " نَعَمْ ". فَقَرَأْتُ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى أَتَيْتُ إِلَى هَذِهِ الآيَةِ {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاَءِ شَهِيدًا} قَالَ " حَسْبُكَ الآنَ ". فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 33: باب قَوْلِ الْمُقْرِئِ لِلْقَارِئِ حَسْبُكَ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

4:42

آج 10 میں سے 10 باقی