صحیح بخاری 5051: بَابٌ في كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ

علی (بن عبداللہ مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ مجھ سے (عبداللہ) بن شبرمہ نے کہا: میں نے غور کیا کہ آدمی کو کتنا قرآن پڑھنا کافی ہے۔ تو میں نے تین آیتوں سے کم کسی سورة کو نہیں پایا۔ تو میں نے کہا: کسی کو نہیں چاہیے کہ وہ تین آیتوں سے کم پڑھے۔ علی نے کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا۔ ہمیں منصور (بن معتمر) نے ابراہیم (نخعی) سے خبر دی۔ ابراہیم نے عبدالرحمٰن بن یزید سے روایت کی کہ انہیں علقمہ (بن قیس) نے بتایا۔ علقمہ حضرت ابومسعودؓ (عقبہ بن عمرو) سے روایت کرتے تھے۔ (عبدالرحمٰن نے کہا:) اور میں بھی حضرت ابومسعودؓ سے ملا ہوں جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کررہے تھے۔ انہوں نے کہا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے رات کو سورة البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں وہ اس کے لئے کافی ہوں گی۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ لِي ابْنُ شُبْرُمَةَ نَظَرْتُ كَمْ يَكْفِي الرَّجُلَ مِنَ الْقُرْآنِ فَلَمْ أَجِدْ سُورَةً أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثِ آيَاتٍ فَقُلْتُ لاَ يَنْبَغِي لأَحَدٍ أَنْ يَقْرَأَ أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثِ آيَاتٍ. قَالَ عَلِيٌّ قَالَ سُفْيَانُ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ عَلْقَمَةُ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ وَلَقِيتُهُ وَهْوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ مَنْ قَرَأَ بِالآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 34: بَابٌ في كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ

آج 10 میں سے 10 باقی