صحیح بخاری 5054: بَابٌ في كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ
اسحاق (بن منصور) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبیداللہ بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شیبان سے، شیبان نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے محمد بن عبدالرحمٰن سے جو بنو زہرہ کے غلام تھے، انہوں نے ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے روایت کی۔ یحيٰ نے کہا: اور میں خیال کرتا ہوں کہ (شاید) انہوں نے کہا: میں نے یہ حدیث خود ابوسلمہ سے سنی۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ (بن عاص) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا: ہر مہینے میں سارا قرآن پڑھا کرو۔ میں نے کہا: میں زیادہ طاقت پاتا ہوں۔ آخر آپؐ نے فرمایا: اچھا سات راتوں میں پڑھ لیا کرو اور اس سے زیادہ نہیں۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ـ قَالَ وَأَحْسِبُنِي قَالَ ـ سَمِعْتُ أَنَا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ ". قُلْتُ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً حَتَّى قَالَ " فَاقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ وَلاَ تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی