صحیح بخاری 5058: باب مَنْ رَايَا بِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ أَوْ تَأَكَّلَ بِهِ أَوْ فَخَرَ بِهِ
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحيٰ نے محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی سے، انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: تم میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے کہ تم اپنی نمازوں کو اُن کی نمازوں کے مقابل، تم اپنے روزوں کو اُن کے روزوں کے مقابل اور تم اپنے عمل کو اُن کے عمل کے مقابل حقیر جانو گے۔ اور وہ قرآن پڑھیں گے جو اُن کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے ایسے نکلیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔ پھل کو دیکھے اس میں کچھ نہ پائے۔ لکڑی کو دیکھے تو اس میں کچھ نہ پائے۔ پَر کو دیکھے تو کچھ نہ پائے اور سرے (کو دیکھے تو اس) میں شک کرے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 36: باب مَنْ رَايَا بِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ أَوْ تَأَكَّلَ بِهِ أَوْ فَخَرَ بِهِ