صحیح بخاری 5059: باب مَنْ رَايَا بِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ أَوْ تَأَكَّلَ بِهِ أَوْ فَخَرَ بِهِ
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت ابوموسیٰ (اشعریؓ) سے، حضرت ابوموسیٰؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے وہ ترنج (نارنگی) کی طرح ہے جس کا مزہ بھی اچھا ہے اور بو بھی اچھی ہے۔ اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اور اس پر عمل کرتا ہے کھجور کی طرح ہے جس کا مزہ اچھا ہے اس کی مطلق بو نہیں۔ اور منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے نیاز بو کی طرح ہے جس کی خوشبو اچھی ہے اور اس کا مزہ کڑوا ہوتا ہے۔ اور منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا حنظل کی طرح ہے جس کا مزہ بھی کڑوا، یا (فرمایا) بُرا اور بو بھی کڑوی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 36: باب مَنْ رَايَا بِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ أَوْ تَأَكَّلَ بِهِ أَوْ فَخَرَ بِهِ