صحیح بخاری 5116: باب نَهْىِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ آخِرًا

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ غندر (محمد بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو جمرۃ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے (حضرت عبداللہ) بن عباسؓ سے سنا کہ ان سے عورتوں سے متعہ کرنے کے متعلق مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے اس کو جائز قرار دیا۔ اس پر ان کے ایک غلام نے ان سے کہا: یہ اضطراری حالت میں جائز ہوگا اور اس وقت جبکہ عورتوں کی کمی ہو یا کچھ ایسے ہی الفاظ کہے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: ہاں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ فَرَخَّصَ فَقَالَ لَهُ مَوْلًى لَهُ إِنَّمَا ذَلِكَ فِي الْحَالِ الشَّدِيدِ وَفِي النِّسَاءِ قِلَّةٌ أَوْ نَحْوَهُ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ.

باب 32: باب نَهْىِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ آخِرًا

آج 10 میں سے 10 باقی