صحیح بخاری 5188: باب {قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا}
ابونعمان (محمد بن فضل سدوسی) نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ (بن عمرؓ) سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے پُرسش ہوگی۔ امام بھی نگران ہے اور اس سے پوچھا جائے گا اور آدمی بھی اپنے متعلقین کا نگران ہے اور اس سے پوچھا جائے گا اور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی پاسبان ہے اور اس سے بھی پوچھا جائے گا۔ اور غلام بھی اپنے مالک کے مال کا پاسبان ہے اور اس سے بھی پوچھا جائے گا۔ دیکھو تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے پُرسش ہوگی۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ فَالإِمَامُ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهْىَ مَسْئُولَةٌ وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ أَلاَ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی