صحیح بخاری 5247: باب تَسْتَحِدُّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطُ ‏{‏الشَّعِثَةُ‏}‏

یعقوب بن ابراہیم نے مجھے بتایا کہ ہشیم نے ہم سے بیان کیا کہ سیار نے ہمیں خبر دی۔ سیار نے شعبی سے، شعبی نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم ایک غزوہ میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے۔ جب ہم لوٹے اور مدینہ کے قریب پہنچے میں نے اپنے ایک سست اونٹ پر سوار ہو کر جلدی جانے کی کوشش کی۔ اِتنے میں ایک سوار میرے پیچھے سے مجھے آملا اور اُس نے ایک چھڑی سے جو اُس کے پاس تھی میرے اونٹ کو کچوکا دیا اور میرا اونٹ نہایت عمدہ چلنے لگا ایسا کہ جیسے تم اونٹوں کو چلتے دیکھتے ہو۔ میں نے مڑ کر جو دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ ہیں۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے پوچھا: باکرہ کہ ثیبہ؟ کہتے تھے، میں نے کہا: ثیبہ۔ آپؐ نے فرمایا: باکرہ کیوں نہ کی کہ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی؟ حضرت جابرؓ کہتے تھے: جب ہم مدینہ پہنچے تو ہم شہر کے اندر جانے لگے، آپؐ نے فرمایا: ٹھہر جاؤ رات کو داخل ہونا یعنی عشاء کے وقت تاکہ جس کے بال پراگندہ ہوں وہ کنگھی کر لے اور جس کا خاوند غیر حاضر رہا ہو وہ استرا لے۔

حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةٍ فَلَمَّا قَفَلْنَا كُنَّا قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَسَارَ بَعِيرِي كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الإِبِلِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ. قَالَ " أَتَزَوَّجْتَ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ". قَالَ قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا. قَالَ " فَهَلاَّ بِكْرًا تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ ". قَالَ فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ " أَمْهِلُوا حَتَّى تَدْخُلُوا لَيْلاً ـ أَىْ عِشَاءً ـ لِكَىْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 123: باب تَسْتَحِدُّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطُ ‏{‏الشَّعِثَةُ‏}‏

آج 10 میں سے 10 باقی