صحیح بخاری 5248: بَابُ: {وَلاَ يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلاَّ لِبُعُولَتِهِنَّ} إِلَى قَوْلِهِ: {لَمْ يَظْهَ …
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابو حازم (سلمہ بن دینار) سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: لوگوں نے آپس میں اختلاف کیا ہے کہ جنگ اُحد میں کس چیز سے رسول اللہ ﷺ کے زخم کا علاج کیا گیا تو اُنہوں نے حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے پوچھا اور وہ نبی ﷺ کے اُن آخری صحابہ میں سے تھے جو مدینہ میں باقی تھے۔ اُنہوں نے کہا: لوگوں میں سے اب کوئی باقی نہیں رہا جو اِس کے متعلق مجھ سے بڑھ کر جانتا ہو۔ حضرت فاطمہ علیہا السلام آپؐ کے چہرے سے خون دھوتی تھیں اور حضرت علیؓ اپنی ڈھال میں پانی لاتے جاتے تھے۔ ایک بوریا لی گئی اور اُس کو جلا کر آپؐ کے زخم کو اُس سے بھر دیا گیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ اخْتَلَفَ النَّاسُ بِأَىِّ شَىْءٍ دُووِيَ جُرْحُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ أُحُدٍ فَسَأَلُوا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ وَكَانَ مِنْ آخِرِ مَنْ بَقِيَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ وَمَا بَقِيَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي كَانَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلاَمُ تَغْسِلُ الدَّمَ عَنْ وَجْهِهِ وَعَلِيٌّ يَأْتِي بِالْمَاءِ عَلَى تُرْسِهِ فَأُخِذَ حَصِيرٌ فَحُرِّقَ فَحُشِيَ بِهِ جُرْحُهُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی