صحیح بخاری 525: باب الصَّلاَةُ كَفَّارَةٌ
مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا بچی نے ہمیں بتایا کہ اعمش سے روایت ہے۔ کہا: شقیق نے مجھ سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت حذیفہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا: تم میں سے کون فتنہ سے متعلق رسول اللہ ﷺ کی بات یاد رکھتا ہے؟ میں نے کہا: میں ویسے ہی جیسے کہ آپ نے فرمایا تھا تو حضرت عمر نے کہا: تم تو آنحضرت لعمل۔ یا کہا روایت کرنے پر بہت ہی دلیر ہو۔ میں نے کہا: آدمی کو ابتلا اُس کی بیوی اور اُس کے مال اور اُس کی اولاد اور اُس کے پڑوسی کی وجہ سے آتا ہے۔ نماز، روزہ، صدقہ اور نیکیوں کا حکم کرنا اور بدیون سے روکنا اس ابتلا کو دور کر دیتے ہیں۔ حضرت عمر نے کہا: میری مراد اس سے نہیں بلکہ اس فتنے سے ہے جو اس طرح موجیں لے گا جس طرح سمندر۔ حضرت حذیفہ نے کہا: امیر المومنین! آپ کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ کیونکہ آپ کے اور اس کے درمیان ایک بند کیا ہوا دروازہ ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: کیا وہ توڑا جائے گا یا کھولا جائے؟ انہوں نے کہا: توڑا جائے گا تو حضرت عمر نے کہا: تب تو کبھی بھی بند نہیں ہو گا۔ ہم نے کہا: کیا حضرت عمرؓ اس دروازے کو جانتے تھے؟ حضرت حذیفہ نے کہا: ہاں (وہ اُسے ایسا ہی جانتے تھے) جیسا یہ کہ کل سے پہلے رات ہے۔ میں نے ان سے ایک ایسی حدیث بیان کی تھی جو ہر گز غلط نہیں ہے۔ ہم جھجکے کہ حضرت حذیفہ سے پوچھیں۔ اس لیے ہم نے مسروق سے کہا اور انہوں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ دروازہ حضرت عمرؓ ہی تھے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah