صحیح بخاری 5311: باب صَدَاقِ الْمُلاَعَنَةِ

عمرو بن زُرارہ نے مجھ سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن عُلَیّہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے سعید بن جُبیر سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا: ایک شخص نے اپنی بیوی پر بہتان باندھا ہو۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے بنو عجلان میں سے خاوند بیوی کو ایک دوسرے سے علیحدہ کردیا اور فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم دونوں میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ انہوں نے انکار کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک یقیناً جھوٹا ہے تو کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ پھر انہوں نے نہ مانا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے تو پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ پھر انہوں نے نہ مانا۔ اس پر آپؐ نے اُن کو ایک دوسرے سے جدا کردیا۔ ایوب کہتے تھے کہ عمرو بن دینار نے مجھے کہا: اس حدیث میں ایک اور بات بھی ہے میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم بیان نہیں کرتے۔ عمرو نے بتایا کہ اس شخص نے کہا: میرا مال مجھے ملنا چاہیے۔ کہتے تھے: اُس سے کہا گیا: تمہارا کوئی مال نہیں۔ اگر تم سچے ہو تو تم اس کی عصمت سے فائدہ بھی تو اٹھا چکے ہو۔ اور اگر تم جھوٹے ہو تو پھر وہ (مال) تم سے بہت دور ہے۔

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ فَرَّقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَخَوَىْ بَنِي الْعَجْلاَنِ وَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ". فَأَبَيَا. وَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبُ ". فَأَبَيَا. فَقَالَ " اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ " فَأَبَيَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا. قَالَ أَيُّوبُ فَقَالَ لِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ إِنَّ فِي الْحَدِيثِ شَيْئًا لاَ أَرَاكَ تُحَدِّثُهُ قَالَ قَالَ الرَّجُلُ مَالِي قَالَ قِيلَ لاَ مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَقَدْ دَخَلْتَ بِهَا وَإِنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَهْوَ أَبْعَدُ مِنْكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 32: باب صَدَاقِ الْمُلاَعَنَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی