صحیح بخاری 5381: باب مَنْ أَكَلَ حَتَّى شَبِعَ

اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابوطلحہؓ نے حضرت امّ سلیمؓ سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کی آواز کو کچھ کمزور سنا ہے۔ میں اس سے سمجھتا ہوں کہ آپؐ کو بھوک ہے تو کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ حضرت امّ سلیمؓ نے جَو کی چند روٹیاں نکالیں۔ پھر انہوں نے اپنی اوڑھنی نکالی اور اُس کے ایک حصہ میں روٹیوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر لپیٹ دیا۔ پھر ان کو میرے کپڑے کے نیچے چھپا دیا اور (اوڑھنی کا) کچھ کپڑا مجھ پر ڈال دیا۔ پھر انہوں نے مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجا۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں روٹیاں لے کر گیا اور رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں پایا اور آپؐ کے ساتھ لوگ تھے۔ میں ان کے پاس کھڑا ہوگیا۔ مجھے رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: کیا تم کو ابوطلحہؓ نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: کھانا دے کر؟ کہتے تھے: میں نے کہا: ہاں۔ رسول اللہ ﷺ نے (یہ سن کر) جتنے آپؐ کے ساتھ تھے ان سے فرمایا: اٹھو اور آپؐ چل پڑے اور میں بھی آپؐ کے آگے آگے چل پڑا اور حضرت ابوطلحہؓ کے پاس آیا۔ حضرت ابوطلحہؓ نے کہا: امّ سلیمؓ! رسول اللہ ﷺ اور لوگوں کو لے آئے ہیں اور ہمارے پاس اتنا کھانا نہیں کہ ہم ان کو کھلائیں۔ حضرت امّ سلیمؓ کہنے لگیں: اللہ اور اس کا رسولؐ ہی بہتر جانتے ہیں۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں: حضرت ابوطلحہؓ گئے اور جاکر رسول اللہ ﷺ کو ملے اور پھر حضرت ابوطلحہؓ اور رسول اللہ ﷺ اکٹھے اندر آگئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: امّ سلیمؓ جو تمہارے پاس ہے وہ لاؤ چنانچہ وہ وہی روٹیاں لائیں۔ آپؐ نے اُن کے متعلق حکم دیا اور ان کے ٹکڑے کئے گئے اور حضرت امّ سلیمؓ نے اپنی ایک گھی کی کپی نچوڑی جس سے اس کو بطور سالن کے پیش کیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کھانے پر وہ کچھ دعا کی جو اللہ نے چاہا کہ دعا کریں۔ پھر آپؐ نے فرمایا: دس آدمیوں کو کھانے کی اجازت دو اور انہوں نے انہیں اجازت دی اور انہوں نے کھایا۔ یہاں تک کہ سیر ہوگئے اور چلے گئے۔ پھر فرمایا: دس آدمیوں کو اجازت دو اور انہوں نے ان کو اجازت دی۔ انہوں نے کھایا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگئے اور پھر چلے گئے۔ پھر فرمایا: دس آدمیوں کو اجازت دو اور انہوں نے ان کو اجازت دی۔ انہوں نے کھایا۔ یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور پھر چلے گئے۔ پھر حضرت ابوطلحہؓ نے اور دس کو اجازت دی۔ اسی طرح تمام لوگوں نے کھایا اور سیر ہو گئے اور وہ لوگ اسّی (۸۰) آدمی تھے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ أَبُو طَلْحَةَ لأُمِّ سُلَيْمٍ لَقَدْ سَمِعْتُ صَوْتَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَعِيفًا أَعْرِفُ فِيهِ الْجُوعَ فَهَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَىْءٍ فَأَخْرَجَتْ أَقْرَاصًا مِنْ شَعِيرٍ ثُمَّ أَخْرَجَتْ خِمَارًا لَهَا فَلَفَّتِ الْخُبْزَ بِبَعْضِهِ ثُمَّ دَسَّتْهُ تَحْتَ ثَوْبِي وَرَدَّتْنِي بِبَعْضِهِ ثُمَّ أَرْسَلَتْنِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَذَهَبْتُ بِهِ فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ وَمَعَهُ النَّاسُ فَقُمْتُ عَلَيْهِمْ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرْسَلَكَ أَبُو طَلْحَةَ ". فَقُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " بِطَعَامٍ ". قَالَ فَقُلْتُ نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِمَنْ مَعَهُ " قُومُوا ". فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ حَتَّى جِئْتُ أَبَا طَلْحَةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ قَدْ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالنَّاسِ وَلَيْسَ عِنْدَنَا مِنَ الطَّعَامِ مَا نُطْعِمُهُمْ. فَقَالَتِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ فَانْطَلَقَ أَبُو طَلْحَةَ حَتَّى لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْبَلَ أَبُو طَلْحَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى دَخَلاَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلُمِّي يَا أُمَّ سُلَيْمٍ مَا عِنْدَكِ ". فَأَتَتْ بِذَلِكَ الْخُبْزِ فَأَمَرَ بِهِ فَفُتَّ وَعَصَرَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ عُكَّةً لَهَا فَأَدَمَتْهُ ثُمَّ قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ ". فَأَذِنَ لَهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ ". فَأَذِنَ لَهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ ". فَأَذِنَ لَهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا ثُمَّ أَذِنَ لِعَشَرَةٍ فَأَكَلَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ وَشَبِعُوا وَالْقَوْمُ ثَمَانُونَ رَجُلاً.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 6: باب مَنْ أَكَلَ حَتَّى شَبِعَ

آج 10 میں سے 10 باقی