صحیح بخاری 5400: بَابُ الشِّوَاءِ

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا کہ ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے ابو اُمامہ بن سہل (بن حنیف) سے، ابو امامہ نے حضرت ابن عباسؓ سے، حضرت ابن عباسؓ نے حضرت خالد بن ولیدؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے پاس بھنی ہوئی گوہ لائی گئی۔ آپؐ نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا کہ کھائیں تو آپؐ سے کہا گیا کہ یہ تو گوہ ہے۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ خالدؓ نے پوچھا: کیا یہ حرام ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں مگر میری قوم کی زمین میں یہ نہیں ہوتی اس لئے میں اپنے آپ کو اس سے کراہت کرتے ہوئے پاتا ہوں۔ پھر خالدؓ نے کھائی اور رسول اللہ ﷺ دیکھ رہے تھے۔ مالک نے ابن شہاب سے یہ لفظ نقل کئے بِضَبٍّ مَحْنُوْذٍ یعنی بھنی ہوئی گوہ۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِضَبٍّ مَشْوِيٍّ فَأَهْوَى إِلَيْهِ لِيَأْكُلَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُ ضَبٌّ فَأَمْسَكَ يَدَهُ فَقَالَ خَالِدٌ أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ " لاَ وَلَكِنَّهُ لاَ يَكُونُ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ ". فَأَكَلَ خَالِدٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْظُرُ. قَالَ مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 14: بَابُ الشِّوَاءِ

آج 10 میں سے 10 باقی