صحیح بخاری 5494: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ}
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے کہا: میں نے حضرت جابرؓ (بن عبداللہ انصاری) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے ہمیں جو تین سو سوار تھے، بھیجا اور ہمارے امیر حضرت ابوعبیدہؓ (بن جراح) تھے۔ ہم قریش کے تجارتی قافلے کی گھات میں تھے۔ ہمیں سخت بھوک لگی یہاں تک کہ درختوں کے پتے جھاڑ کر کھائے۔ اس لئے اس کا نام جیش الخبط رکھا گیا۔ اور سمندر نے ایک مچھلی باہر پھینک دی جسے عنبر کہتے ہیں۔ ہم آدھے مہینے تک کھاتے رہے اور اس کی چربی بدن پر ملتے تھے یہاں تک کہ ہمارے جسم موٹے تازے ہوگئے۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: حضرت ابوعبیدہؓ نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی لی اس کو کھڑا کیا اور سوار اس کے نیچے سے گزر گیا اور ہم میں ایک شخص تھا جب سخت بھوک لگی تو اس نے تین اونٹ ذبح کئے پھر تین اونٹ ذبح کیے۔ پھر حضرت ابوعبیدہؓ نے اس کو روک دیا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 12: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ}