صحیح بخاری 5500: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ ".
قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسود بن قیس سے، اسود نے حضرت جندب بن سفیان بجلیؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نے ایک دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ قربانی ذبح کی تو کچھ لوگوں نے اپنی قربانیاں نماز سے پہلے ہی ذبح کر لیں۔ جب آپؐ نماز پڑھ کر لَوٹے تو نبی ﷺ نے ان کو دیکھا کہ انہوں نے نماز سے پہلے ہی (جانور) ذبح کر لئے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: جس نے نماز سے پہلے ذبح کی ہو وہ اس کی جگہ دوسری قربانی ذبح کرے اور جس نے ہمارے نماز پڑھنے تک قربانی ذبح نہ کی ہو تو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ قَالَ ضَحَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُضْحِيَّةً ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا أُنَاسٌ قَدْ ذَبَحُوا ضَحَايَاهُمْ قَبْلَ الصَّلاَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَآهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمْ قَدْ ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلاَةِ فَقَالَ " مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلاَةِ فَلْيَذْبَحْ مَكَانَهَا أُخْرَى وَمَنْ كَانَ لَمْ يَذْبَحْ حَتَّى صَلَّيْنَا فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 17: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ ".
آج 10 میں سے 10 باقی