صحیح بخاری 5511: باب النَّحْرِ وَالذَّبْحِ

اسحاق (بن راہویہ) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبدہ (بن سلیمان) سے، عبدہ نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے فاطمہ سے، فاطمہ نے حضرت اسماءؓ سے روایت کی، وہ کہتی تھیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک گھوڑا ذبح کیا اور اسے کھایا اور ہم اس وقت مدینہ میں تھے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ سَمِعَ عَبْدَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ ذَبَحْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَسًا وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ فَأَكَلْنَاهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 24: باب النَّحْرِ وَالذَّبْحِ

آج 10 میں سے 10 باقی