صحیح بخاری 5568: باب مَا يُؤْكَلُ مِنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ وَمَا يُتَزَوَّدُ مِنْهَا
اسماعیل (بن ابی اُویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سلیمان (بن بلال) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے، یحيٰ نے قاسم (بن محمد) سے روایت کی کہ (عبداللہ) بن خباب نے ان کو خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابوسعیدؓ سے سنا۔ وہ بیان کرتے تھے کہ وہ کہیں سفر میں گئے ہوئے تھے جب آئے تو ان کے سامنے گوشت رکھا گیا لوگوں نے کہا: یہ ہماری قربانی کے گوشت میں سے ہے۔ اس پر حضرت ابوسعیدؓ نے کہا: اسے ہٹاؤ میں اسے نہیں چکھوں گا۔
حضرت ابوسعیدؓ کہتے تھے: پھر میں اٹھ کر باہر گیا اور اپنے بھائی حضرت ابوقتادہؓ کے پاس آیا اور وہ ان کی ماں کی طرف سے ان کے بھائی تھے اور بدر میں شریک ہوئے تھے۔ میں نے ان سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: تمہارے بعد ایک نیا حکم ہوا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 16: باب مَا يُؤْكَلُ مِنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ وَمَا يُتَزَوَّدُ مِنْهَا