صحیح بخاری 5595: باب تَرْخِيصِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الأَوْعِيَةِ وَالظُّرُوفِ بَعْدَ النَّهْىِ
عثمان (بن ابی شیبہ) نے مجھ سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے روایت کی کہ میں نے اسود (بن یزید) سے کہا: کیا آپ نے حضرت عائشہؓ امّ المؤمنین سے ان برتنوں کے متعلق پوچھا جن میں نبیذ تیار کرنا ناپسندیدہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں نے پوچھا: اے امّ المؤمنین! نبی ﷺ نے کن برتنوں میں نبیذ تیار کرنے سے منع کیا ہے؟ حضرت عائشہؓ نے کہا: ہر اہل بیت کو خصوصاً اس کے متعلق منع کیا ہے یعنی یہ کہ کدو کے تونبے اور رال کے روغن شدہ برتن میں نبیذ نہ بنائیں۔ ابراہیم کہتے تھے: (میں نے اسود سے پوچھا کہ) حضرت عائشہؓ نے گھڑے اور سبز مرتبان کا ذکر نہیں کیا؟ اسود نے کہا: میں تم سے صرف اتنا ہی بیان کرتا ہوں جو میں نے سنا۔ کیا میں وہ بھی بیان کروں جو میں نے نہیں سنا۔
باب 8: باب تَرْخِيصِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الأَوْعِيَةِ وَالظُّرُوفِ بَعْدَ النَّهْىِ