صحیح بخاری 5648: باب أَشَدُّ النَّاسِ بَلاَءً الأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ

عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ (محمد بن میمون) سے، ابو حمزہ نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم تیمی سے، ابراہیم نے حارث بن سوید سے، حارث نے حضرت عبداللہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور آپؐ کو بخار چڑھا ہوا تھا میں نے کہا: یا رسول اللہ ! آپؐ کو تو نہایت سخت بخار چڑھا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ہاں مجھے اتنا ہی بخار چڑھتا ہے جتنا کہ تم میں سے دو آدمیوں کو بخار چڑھتا ہے۔ میں نے کہا: یہ اس لئے کہ آپؐ کو دہرا ثواب ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا: ہاں یہ اس طرح ہی ہے کوئی بھی مسلمان نہیں جس کو تکلیف پہنچتی ہو کانٹے کی یا اس سے بھی کم تو اللہ ضرور اس کی وجہ سے اس کے گناہوں کو دور کر دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتوں کو جھاڑ دیتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُوعَكُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا. قَالَ " أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلاَنِ مِنْكُمْ ". قُلْتُ ذَلِكَ أَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ قَالَ " أَجَلْ ذَلِكَ كَذَلِكَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى شَوْكَةٌ فَمَا فَوْقَهَا إِلاَّ كَفَّرَ اللَّهُ بِهَا سَيِّئَاتِهِ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب أَشَدُّ النَّاسِ بَلاَءً الأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ

آج 10 میں سے 10 باقی