صحیح بخاری 5654: باب عِيَادَةِ النِّسَاءِ الرِّجَالَ

قتیبہ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ آپ بیان کرتی ہیں: جب رسول اللہ ﷺ مدینہ میں آئے تو حضرت ابوبکر اور حضرت بلال رضی اللہ عنہما کو بخار ہو گیا۔ آپ بیان کرتی ہیں۔ میں ان کے پاس گئی۔ میں نے کہا: ابا اب آپ اپنے آپ کو کیسا پاتے ہیں؟ اور بلالؓ تم اپنے تئیں کیسا پاتے ہو؟ کہتی تھیں اور حضرت ابوبکرؓ کی یہ عادت تھی کہ جب ان کو بخار ہوتا تو وہ یہ شعر پڑھتے: ہر آدمی کو جب وہ اپنے گھر والوں میں صبح اٹھتا ہے (تو اس کو سلامتی کی دعا دی جاتی ہے) حالانکہ موت اس کی جوتی کے تسمے سے قریب ہوتی ہے۔ اور بلالؓ کی عادت تھی کہ جب اُن کا بخار اُتر جاتا تو وہ یہ شعر پڑھتے: کاش مجھے معلوم ہو کہ کیا میں وادی (مکہ) میں ایک رات بسر کروں گا جبکہ میرے آس پاس اذخر اور جلیل گھاس ہوں گے اور آیا میں کسی دن مجنہ کے پانی پر بھی پہنچوں گا اور آیا کبھی مجھے شامہ اور طفیل پہاڑ دکھائی دیں گے۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور آپؐ کو ان کا یہ حال بتایا۔ آپؐ نے دعا کی: اے اللہ ! ہمیں مکہ کی محبت کی طرح مدینہ کی محبت عطا کر یا اس سے بھی بڑھ کر۔ اے اللہ ! اس کو صحت افزا بنا دے اور ہمارے لئے اس کے مد اور صاع میں برکت دے اور اس کے بخار کو یہاں سے لے جاکر جحفہ میں ڈال دے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وُعِكَ أَبُو بَكْرٍ وَبِلاَلٌ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَتْ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِمَا قُلْتُ يَا أَبَتِ كَيْفَ تَجِدُكَ وَيَا بِلاَلُ كَيْفَ تَجِدُكَ قَالَتْ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ إِذَا أَخَذَتْهُ الْحُمَّى يَقُولُ كُلُّ امْرِئٍ مُصَبَّحٌ فِي أَهْلِهِ وَالْمَوْتُ أَدْنَى مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ وَكَانَ بِلاَلٌ إِذَا أَقْلَعَتْ عَنْهُ يَقُولُ أَلاَ لَيْتَ شِعْرِي هَلْ أَبِيتَنَّ لَيْلَةً بَوَادٍ وَحَوْلِي إِذْخِرٌ وَجَلِيلُ وَهَلْ أَرِدَنْ يَوْمًا مِيَاهَ مِجَنَّةٍ وَهَلْ تَبْدُوَنْ لِي شَامَةٌ وَطَفِيلُ قَالَتْ عَائِشَةُ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ " اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ كَحُبِّنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ اللَّهُمَّ وَصَحِّحْهَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّهَا وَصَاعِهَا وَانْقُلْ حُمَّاهَا فَاجْعَلْهَا بِالْجُحْفَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 8: باب عِيَادَةِ النِّسَاءِ الرِّجَالَ

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • Friday Sermon, 2 June 2000: Prayers of the Holy Prophet (sa) to Recover From Illnesses: اردو
  • آنحضرتﷺ کا خلق عظیم عیادت ویتمارداری: اردو
  • بدری صحابی حضرت عامر بن فُہَیْرَۃ رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ کا دلنشین تذکرہ: اردو
  • حضرت ابوبکر صدیقؓ: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی