صحیح بخاری 5655: باب عِيَادَةِ الصِّبْيَانِ

حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا۔ عاصم نے مجھے خبر دی۔ عاصم نے کہا میں نے ابو عثمان (نہدی) سے سنا۔ وہ حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے تھے کہ نبی ﷺ کی ایک بیٹی نے آپؐ کو بلا بھیجا اور اس وقت وہ اور حضرت سعدؓ اور حضرت اُبّیؓ نبی ﷺ کے پاس تھے۔ وہ سمجھتی تھی کہ میری بیٹی کی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔ آپؐ ہمارے پاس آئیں۔ آپؐ نے ان کو سلام کہلا بھیجا اور یہ کہ آپؐ فرماتے ہیں: اللہ ہی کا ہے جو اس نے لیا اور جو اس نے دیا اور ہر شے کی اس کے ہاں ایک میعاد مقرر ہے اس لئے وہ اس کی رضا مندی کو چاہے اور صبر کرے تو انہوں نے آپؐ کو قسم دے کر بلا بھیجا۔ نبی ﷺ اٹھ کر گئے اور ہم بھی گئے اور بچہ اٹھا کر نبی ﷺ کی گود میں رکھا گیا اور اس کا سانس اٹک رہا تھا۔ یہ حال دیکھ کر نبی ﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ حضرت سعدؓ نے آپؐ سے کہا: یا رسول اللہ! یہ کیا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ رحمت ہے جو اللہ نے اپنے بندوں میں سے جن کے دلوں میں چاہا ڈال دی اور اللہ اپنے بندوں میں سے انہی پر رحم کرتا ہے جو رحم دل ہوتے ہیں۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَاصِمٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ ابْنَةً لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَرْسَلَتْ إِلَيْهِ وَهْوَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَسَعْدٍ وَأُبَىٍّ نَحْسِبُ أَنَّ ابْنَتِي قَدْ حُضِرَتْ فَاشْهَدْنَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا السَّلاَمَ وَيَقُولُ " إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَمَا أَعْطَى وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهُ مُسَمًّى فَلْتَحْتَسِبْ وَلْتَصْبِرْ ". فَأَرْسَلَتْ تُقْسِمُ عَلَيْهِ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقُمْنَا فَرُفِعَ الصَّبِيُّ فِي حَجْرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنَفْسُهُ تَقَعْقَعُ فَفَاضَتْ عَيْنَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " هَذِهِ رَحْمَةٌ وَضَعَهَا اللَّهُ فِي قُلُوبِ مَنْ شَاءَ مِنْ عِبَادِهِ وَلاَ يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ إِلاَّ الرُّحَمَاءَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 9: باب عِيَادَةِ الصِّبْيَانِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی: اردو
  • تفسیر کبیر (جلد ۳): اردو

قرآن کریم کی آیات

2:154

آج 10 میں سے 10 باقی