صحیح بخاری 5717: باب لاَ صَفَرَ، وَهْوَ دَاءٌ يَأْخُذُ الْبَطْنَ

عبدالعزیز بن عبداللہ (اویسی) نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح (بن کیسان) سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی وہ کہتے تھے: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن وغیرہ نے مجھے خبر دی۔ کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ صرف چھونے سے کوئی بیماری ہوتی ہے اور نہ کوئی صفر ہے اور نہ ہی وہ اُلّو ہے جو مردوں کا جنم لیتا ہے۔ یہ سن کر ایک گنوار بولا۔ یا رسول اللہ ! پھر کیا وجہ ہے کہ میرے اونٹ ریگستان میں ہوتے ہیں ایسے کہ گویا وہ ہرن ہیں۔ اتنے میں ایک خارش زدہ اونٹ آکر اُن میں گھس جاتا ہے وہ سب کو خارش لگا دیتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: پہلے کو کس نے چُھو کر خارش لگائی۔ اس کو زہری نے ابو سلمہ اور سنان بن ابی سنان سے روایت کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَغَيْرُهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ عَدْوَى وَلاَ صَفَرَ وَلاَ هَامَةَ ". فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا بَالُ إِبِلِي تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأَنَّهَا الظِّبَاءُ فَيَأْتِي الْبَعِيرُ الأَجْرَبُ فَيَدْخُلُ بَيْنَهَا فَيُجْرِبُهَا. فَقَالَ " فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ ". رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 25: باب لاَ صَفَرَ، وَهْوَ دَاءٌ يَأْخُذُ الْبَطْنَ

آج 10 میں سے 10 باقی