صحیح بخاری 5762: باب الْكَهَانَةِ

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا۔ کہ ہشام بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ معمر نے زہری سے، زہری نے یحيٰ بن عروہ بن زبیر سے، یحيٰ نے عروہ بن زبیر سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، آپ بیان کرتی ہیں: رسول اللہ ﷺ سے کچھ لوگوں نے کاہنوں کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: ان کی کوئی حقیقت نہیں۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ ! وہ ہمیں کبھی کبھی کچھ بتا ہی دیتے ہیں جو سچ ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ بات جو سچی ہوتی ہے وہ یہ کسی جن سے اچک لیتے ہیں۔ پھر وہ اس بات کو اپنے دوست کے کان میں ڈال دیتے ہیں اور یہ کاہن اس کے ساتھ سو جھوٹ ملاتے ہیں۔ علی (بن مدینی) کہتے تھے: عبدالرزاق الْكَلِمَةُ مِنَ الْحَقِّ کو مرسلاً روایت کرتے تھے۔ پھر مجھے یہ خبر پہنچی کہ عبدالرزاق نے اس کے بعد اس کو سند کے ساتھ بیان کیا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَاسٌ عَنِ الْكُهَّانِ. فَقَالَ " لَيْسَ بِشَىْءٍ ". فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يُحَدِّثُونَا أَحْيَانًا بِشَىْءٍ فَيَكُونُ حَقًّا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تِلْكَ الْكَلِمَةُ مِنَ الْحَقِّ يَخْطَفُهَا مِنَ الْجِنِّيِّ فَيَقُرُّهَا فِي أُذُنِ وَلِيِّهِ فَيَخْلِطُونَ مَعَهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ ". قَالَ عَلِيٌّ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ مُرْسَلٌ الْكَلِمَةُ مِنَ الْحَقِّ. ثُمَّ بَلَغَنِي أَنَّهُ أَسْنَدَهُ بَعْدَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 46: باب الْكَهَانَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی