صحیح بخاری 5764: باب الشِّرْكُ وَالسِّحْرُ مِنَ الْمُوبِقَاتِ
عبدالعزیز بن عبداللہ (اویسی) نے مجھ سے بیان کیا۔ وہ کہتے ہیں سلیمان (بن بلال) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ثور بن زید (دیلی) سے، ثور نے ابوالغیث سے، ابوالغیث نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہلاک کرنے والی باتوں سے بچتے رہو یعنی اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور جادو۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اجْتَنِبُوا الْمُوبِقَاتِ الشِّرْكُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی