صحیح بخاری 5778: باب شُرْبِ السُّمِّ، وَالدَّوَاءِ بِهِ، وَبِمَا يُخَافُ مِنْهُ وَالْخَبِيثِ
عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہمیں بتایا کہ خالد بن حارث نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، شعبہ نے سلیمان سے، سلیمان نے کہا میں نے ذکوان سے سنا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: جو شخص پہاڑ سے کود کر خودکشی کر لے تو وہ جہنم کی آگ میں گرتا رہے گا جس میں اسے ہمیشہ رکھا جائے گا اور جس نے زہر کا گھونٹ پیا اور اپنے تئیں مار ڈالا اس کا وہ زہر اس کے ہاتھ میں ہوگا جہنم کی آگ میں ہمیشہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیتا رہے گا۔ اس حالت میں اسے ہمیشہ رکھا جائے گا اور جس نے اسے لوہے کے کسی ہتھیار سے خودکشی کی تو اس کا ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا وہ جہنم کی آگ میں پڑے ہوئے ہمیشہ اس کو اپنے پیٹ میں گھونپتا رہے گا اس حالت میں اس کو ہمیشہ رکھا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 56: باب شُرْبِ السُّمِّ، وَالدَّوَاءِ بِهِ، وَبِمَا يُخَافُ مِنْهُ وَالْخَبِيثِ