صحیح بخاری 5968: باب إِرْدَافِ الْمَرْأَةِ خَلْفَ الرَّجُلِ
حسن بن محمد بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن عباد نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن ابی اسحاق نے مجھے خبر دی۔ یحيٰ نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ آپؐ نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر سے آئے اور میں حضرت ابوطلحہؓ کے پیچھے ایک سواری پر بیٹھا ہوا تھا اور وہ چلے جارہے تھے اور رسول اللہ ﷺ کی ازواج میں سے کوئی رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھیں کہ اتنے میں اونٹنی نے ٹھوکر کھائی۔ میں نے کہا: عورت (گر پڑی۔) میں اترا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ بھی تمہاری ماں ہے۔ میں نے پالان کو مضبوط باندھا۔ رسول اللہ ﷺ سوار ہوئے۔ جب آپؐ مدینہ کے قریب پہنچے یا کہا مدینہ کو دیکھا۔ آپ نے فرمایا: ہم لوٹ کر آرہے ہیں اپنے ربّ کی طرف رجوع کرنے والے، اس کی عبادت کرنے والے، اسی کی حمد کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah