صحیح بخاری 5970: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَوَصَّيْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ‏}

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ کہا: ولید بن عیزار نے مجھے خبر دی۔ کہا: میں نے ابوعمرو شیبانی سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ہمیں اس گھر والے نے خبر دی اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کے گھر کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے پوچھا: اللہ عزوجل کو کونسا عمل زیادہ پسند ہے؟ آپؐ نے فرمایا: اپنے وقت پر نماز پڑھنا۔ انہوں نے پوچھا: اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: پھر والدین سے نیکی کرنا۔ پوچھا: پھر اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ (حضرت عبداللہؓ) کہتے تھے: انہوں نے یہ باتیں مجھ سے بیان کیں (اور کہا:) اگر میں آپؐ سے اَور پوچھتا تو آپؐ مجھے اور بتاتے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ عَيْزَارٍ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ أَخْبَرَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ ـ وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ ـ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ قَالَ " الصَّلاَةُ عَلَى وَقْتِهَا ". قَالَ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ ". قَالَ ثُمَّ أَىّ قَالَ " الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". قَالَ حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 1: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَوَصَّيْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ‏}

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل): اردو
  • سیرت النبی ؐ: اردو
  • انوارالعلوم (جلد 1): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی