صحیح بخاری 6008: باب رَحْمَةِ النَّاسِ وَالْبَهَائِمِ
مسدد نے ہمیں بتایا کہ اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ ایوب نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت ابوسلیمان مالک بن حویرثؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے پاس آئے اور ہم تقریباً ایک ہی عمر کے نوجوان تھے۔ ہم آپؐ کے پاس بیس راتیں رہے۔ آپؐ نے خیال کیا کہ ہمیں اپنے گھر والوں سے ملنے کا شوق ہوا ہے اور آپؐ نے ہم سے ان کے متعلق پوچھا جو ہم عزیزوں میں چھوڑ آئے تھے۔ ہم نے آپؐ کو بتایا اور آپؐ بہت ہی نرم دل اور بہت ہی رحم کرنے والے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: تم اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاؤ اور ان کو سکھاؤ اور ان سے بھی کہو (اچھے کام کریں) اور تم اِس طرح نماز پڑھو جیسا کہ تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ اور جب نماز کا وقت آجائے تو تم میں سے کوئی تمہارے لئے اذان دے۔ پھر تم میں سے جو بڑا ہو وہ تمہاری امامت کروائے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً فَظَنَّ أَنَّا اشْتَقْنَا أَهْلَنَا وَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرْنَاهُ وَكَانَ رَفِيقًا رَحِيمًا فَقَالَ " ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ".
آج 10 میں سے 10 باقی