صحیح بخاری 6026: باب تَعَاوُنِ الْمُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا۔ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو بُردہ بُرید (بن عبد اللہ) بن ابی بُردہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میرے دادا ابو بُردہ نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے اپنے باپ حضرت ابو موسیٰؓ سے، حضرت ابو موسیٰؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ فرماتے تھے: مؤمن مؤمن کے لیے عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو مضبوط کیے رکھتا ہے۔ اور آپؐ نے اپنی انگلیوں کو قینچی کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي جَدِّي أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا ". ثُمَّ شَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 36: باب تَعَاوُنِ الْمُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا

آج 10 میں سے 10 باقی