صحیح بخاری 6097: باب فِي الْهَدْىِ الصَّالِحِ

اسحاق بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے ابو اسامہ سے پوچھا: کیا اعمش نے تم سے بیان کیا؟ میں نے شقیق سے سنا کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت حذیفہؓ (بن یمان) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: لوگوں میں سے وضع قطع اور سیرت اور چال ڈھال میں جو شخص رسول اللہ ﷺ سے زیادہ مشابہ ہے وہ ابن اُم عبد (یعنی حضرت عبداللہ بن مسعودؓ) ہی ہیں اس وقت سے کہ جب وہ اپنے گھر سے نکلتے ہیں اس وقت کہ وہ اپنے گھر کو لوٹتے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ اپنے گھر والوں میں جب تنہا ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لأَبِي أُسَامَةَ حَدَّثَكُمُ الأَعْمَشُ سَمِعْتُ شَقِيقًا قَالَ سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ يَقُولُ إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ دَلاًّ وَسَمْتًا وَهَدْيًا بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَبْنُ أُمِّ عَبْدٍ مِنْ حِينَ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهِ لاَ نَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ إِذَا خَلاَ.

باب 70: باب فِي الْهَدْىِ الصَّالِحِ

آج 10 میں سے 10 باقی