صحیح بخاری 6098: باب فِي الْهَدْىِ الصَّالِحِ
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مخارق (بن خلیفہ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت طارق (بن شہابؓ) سے سنا۔ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کہتے تھے: سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور بہترین روِش محمد ﷺ کی روِش ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُخَارِقٍ سَمِعْتُ طَارِقًا قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنَ الْهَدْىِ هَدْىُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی