صحیح بخاری 6187: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے ہمیں بتایا۔ حصین نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سالم سے، سالم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اُس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ لوگ کہنے لگے: ہم اس کو اس کنیت سے نہیں پکاریں گے جب تک کہ ہم نبیؐ سے پوچھ نہ لیں۔ آپؐ نے فرمایا: میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر تم اپنی کنیت نہ رکھو۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلاَمٌ فَسَمَّاهُ الْقَاسِمَ فَقَالُوا لاَ نَكْنِيهِ حَتَّى نَسْأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " سَمُّوا بِاسْمِي وَلاَ تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 106: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏

آج 10 میں سے 10 باقی