صحیح بخاری 6215: باب رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّمَاءِ

(سعید) ابن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: شریک (بن عبداللہ بن ابی نمر) نے مجھے خبر دی۔ شریک نے کریب سے، کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں حضرت میمونہؓ کے گھر میں رات رہا اور نبی ﷺ بھی انہی کے پاس تھے۔ جب رات کی آخری تہائی یا (کہا:) اس کا کچھ حصہ رہ گیا، آپؐ بیٹھ گئے اور آسمان کی طرف دیکھا اور یہ آیتیں پڑھیں: اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ… یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں کے لئے یقیناً کئی نشان (موجود) ہیں۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي شَرِيكٌ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَهَا فَلَمَّا كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الآخِرُ أَوْ بَعْضُهُ قَعَدَ فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَرَأَ {إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ}.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 118: باب رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّمَاءِ

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

  • اِسلامی اُصول کی فلاسفی: عربی

خطباتِ جمعہ

  • دنیا انبیاء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خداتعالیٰ کے نور کا مشاہدہ کرتی ہے: اردو
  • اللّٰہ تعلیٰ کا عظیم کار خانئہ قدرت: اردو

قرآن کریم کی آیات

3:191

آج 10 میں سے 10 باقی