صحیح بخاری 6321: باب الدُّعَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابو عبداللہ اغرّ اور ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن (بن عوف) سے، ان دونوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہمارا ربّ جو بہت برکتوں والا ہے اور بہت ہی بلند ہے ہر رات نچلے آسمان پر اُترتا ہے اُس وقت جبکہ رات کی آخری تہائی باقی رہتی ہے۔ فرماتا ہے: کون مجھ سے دعا کرے گا کہ میں اُس کی دعا قبول کروں؟ کون مجھ سے مانگے گا کہ میں اُس کو دوں؟ کون مجھ سے استغفار کرے گا کہ میں اُس پر پردہ پوشی کرتے ہوئے اُس سے درگزر کروں؟

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرِّ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَتَنَزَّلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الآخِرُ يَقُولُ مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ وَمَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ?"

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 14: باب الدُّعَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • حمد کے سوا کوئی دعا قبول نہیں ہو سکتی۔ سب سے بڑا وظیفہ نماز ہے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی