صحیح بخاری 6361: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم {مَنْ آذَيْتُهُ فَاجْعَلْهُ لَهُ زَكَاةً وَرَحْ …
احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: یونس نے مجھے خبر دی۔ یونس نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: سعید بن مسیب نے مجھے بتایا۔ سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! جس مؤمن کو بھی میں نے کبھی بُرا کہا ہو تو میرا یہ بُرا کہنا اس کے لئے قیامت کے دن اپنے قرب کا موجب بنا دے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ فَاجْعَلْ ذَلِكَ لَهُ قُرْبَةً إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی