صحیح بخاری 6377: باب التَّعَوُّذِ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ ابو معاویہ نے ہمیں خبر دی۔ ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپؓ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں آگ کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے، قبر کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے اور دولتمندی کے فتنے کے شر سے اور محتاجی کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میں مسیح دجال کے فتنے کے شر سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں۔ اے اللہ! میرے دل کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال اور میرے دل کو تمام خطاؤں سے پاک و صاف کر دے اُسی طرح جس طرح کہ تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک و صاف کیا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنی دوری ڈال جتنی دوری تو نے مشرق و مغرب میں ڈال رکھی ہے۔ اے اللہ! میں سستی سے اور ان باتوں سے جو گناہ کا موجب ہوں اور ان باتوں سے جو چٹی کا موجب ہوں تیری پناہ مانگتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ قَلْبِي بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 46: باب التَّعَوُّذِ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل): اردو
  • سیرت النبی ؐ: اردو
  • انوارالعلوم (جلد 1): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی