صحیح بخاری 6404: باب فَضْلِ التَّهْلِيلِ
عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالملک بن عمرو نے ہمیں بتایا۔ عمر بن ابی زائدہ نے ہم سے بیان کیا۔ عمر نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے عمرو بن میمون سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جس نے دس بار (ان کلمات کو) کہا تو وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے اسماعیل کی اولاد میں سے ایک گردن آزاد کی۔ (اسی سند سے) عمر (بن ابی زائدہ) نے کہا: عبداللہ بن ابی سفر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے شعبی سے، شعبی نے ربیع بن خثیم سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح بتایا۔ (شعبی کہتے ہیں:) پھر میں نے ربیع سے پوچھا: تم نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: عمرو بن میمون سے۔ تب میں عمرو بن میمون کے پاس آیا تو میں نے پوچھا: تم نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: ابن ابی لیلیٰ سے۔ تب میں ابن ابی لیلیٰ کے پاس آیا تو میں نے پوچھا: تم نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: حضرت ابوایوب انصاریؓ سے۔ وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے اسے بیان کرتے تھے۔ اور ابراہیم بن یوسف نے اپنے باپ سے نقل کیا۔ انہوں نے ابواسحاق سے روایت کی کہ عمرو بن میمون نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے، عبدالرحمٰن نے حضرت ابو ایوبؓ سے ان کا یہی قول روایت کرتے ہوئے بتایا جسے انہوں نے نبی ﷺ سے نقل کیا۔ اور موسیٰ نے کہا: وہیب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے داؤد (بن ابی ہند) سے، داؤد نے عامر (شعبی) سے، عامر نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے، عبدالرحمٰن نے حضرت ابو ایوبؓ سے، حضرت ابو ایوبؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ اور اسماعیل نے شعبی سے، شعبی نے ربیع بن خثیم سے ان کا قول نقل کیا۔ اور آدم نے کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالملک بن میسرہ نے ہمیں بتایا کہ میں نے ہلال بن یساف سے سنا۔ انہوں نے ربیع بن خثیم اور عمرو بن میمون سے، انہوں نے حضرت ابن مسعودؓ سے ان کا یہ قول نقل کیا۔ اور اعمش اور حصین نے ہلال سے روایت کرتے ہوئے کہا۔ ہلال نے ربیع سے، ربیع نے حضرت عبداللہؓ سے ان کا یہ قول نقل کیا۔ اور ابو محمد حضرمی نے بھی اس کو حضرت ابو ایوبؓ سے، حضرت ابو ایوبؓ نے نبی ﷺ سے روایت کیا کہ وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے اسماعیل کی اولاد میں سے ایک گردن آزاد کی۔ ابو عبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: عمرو کا قول صحیح ہے۔ حافظ ابو ذر ہروی نے کہا کہ یہاں (لفظ) ’’عمر‘‘ صحیح ہے، اور وہ ابوزائدہ کے بیٹے ہیں۔ یونینی نے کہا: میں کہتا ہوں کہ درست وہی ہے جس کا ذکر دراصل ابو عبد اللہ امام بخاریؒ نے کیا ہے جیسا کہ تم اُسے دیکھتے ہو کہ وہ ’’عمرو‘‘ نہیں ہے۔
وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَوْلَهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
وَقَالَ مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الرَّبِيعِ قَوْلَهُ.
وَقَالَ آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَيْسَرَةَ سَمِعْتُ هِلاَلَ بْنَ يَسَافٍ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ وَعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَوْلَهُ.
وَقَالَ الأَعْمَشُ وَحُصَيْنٌ عَنْ هِلاَلٍ عَنِ الرَّبِيعِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَوْلَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلِ
قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَالصَّحِيحُ قَوْلُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَمْرٍو. قَالَ الحَافِظُ أَبُو ذَرِّ الهَرَوِيُّ صَوَابُهُ عُمَرَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ الْيُونَنِي قُلْتُ وَعَلَى الصَّوَابِ ذَكَرَهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ البُخَارِيُّ فِي الأَصْلِ كَمَا تَرَاهُ لَا عَمْرُو۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah