صحیح بخاری 6507

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ ". قَالَتْ عَائِشَةُ أَوْ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ إِنَّا لَنَكْرَهُ الْمَوْتَ. قَالَ " لَيْسَ ذَاكَ وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ بُشِّرَ بِرِضْوَانِ اللَّهِ وَكَرَامَتِهِ فَلَيْسَ شَىْءٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهُ فَأَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا حُضِرَ بُشِّرَ بِعَذَابِ اللَّهِ وَعُقُوبَتِهِ فَلَيْسَ شَىْءٌ أَكْرَهَ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهُ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ وَكَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ ". اخْتَصَرَهُ أَبُو دَاوُدَ وَعَمْرٌو عَنْ شُعْبَةَ. وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

حجاج (بن منہال) نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے ہم سے بیان کیا، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت عبادہ بن صامتؓ سے، حضرت عبادہؓ نے نبیﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: جس نے اللہ کی ملاقات کی چاہت کی اللہ اس کی ملاقات کی چاہت کرے گا اور جس نے اللہ کی ملاقات کو برا جانا اللہ اس کی ملاقات کو برا جانے گا۔ حضرت عائشہؓ نے یا آپؐ کی ازواج میں سے کسی نے کہا: ہم تو مرنا پسند نہیں کرتے۔ آپؐ نے فرمایا: یہ مراد نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ جب مؤمن مرنے لگتا ہے تو اس کو اللہ کی رضا مندی اور اس کی سرفرازی کی خوشخبری دی جاتی ہے تو پھر کوئی بات بھی اس کو اس سے زیادہ پیاری نہیں ہوتی جو اس کے آگے ہوتی ہے اور وہ اللہ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اور اللہ اس کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اور کافر جو ہے تو جب وہ مرنے لگتا ہے تو اُسے اللہ کے عذاب اور اس کی سزا کی خبر دی جاتی ہے تو کوئی چیز بھی اس کو اس سے زیادہ ناپسند نہیں ہوتی جو اُس کے لیے پیش آمدہ ہے اس لئے وہ اللہ سے ملنا ناپسند کرتا ہے اور اللہ اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے۔ ابوداؤد اور عمرو (بن مرزوق) نے اس حدیث کو شعبہ سے اختصار کے ساتھ روایت کیا اور سعید (ابن ابی عروبہ) نے بھی اس کو قتادہ سے نقل کیا۔ قتادہ نے زرارہ سے، زرارہ نے سعد (بن ہشام) سے، سعد نے حضرت عائشہؓ سے، حضرت عائشہؓ نے نبیﷺ سے روایت کیا۔

کتاب 41: باب ‏"‏ مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ ‏"‏

10 von 10 heute frei