صحیح بخاری 6509
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل (بن خالد) سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ مجھے سعید بن مسیب اور عروہ بن زبیر نے منجملہ کئی آدمیوں کے جو اہل علم میں سے تھے خبر دی کہ حضرت عائشہ نبی ﷺ کی زوجہ فرماتی تھیں: رسول اللہ ﷺ جبکہ آپؐ تندرست تھے فرمایا کرتے تھے کہ کسی نبی کی بھی وفات نہیں ہوئی جب تک کہ وہ جنت میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ نہ لے۔ پھر اُس کو اختیار دیا جاتا ہے۔ جب آپؐ کو بیماری کی شدت ہوئی اور آپؐ کا سر میری ران پر تھا آپؐ پر کچھ دیر غشی طاری رہی پھر آپؐ ہوش میں آئے اور چھت کی طرف ٹکٹکی لگائی پھر فرمایا: اے اللہ رفیق اعلیٰ کے پاس۔ میں نے کہا: اب آپؐ ہمیں پسند نہیں کرتے اور میں سمجھ گئی کہ یہ وہی بات ہے جو آپؐ ہمیں بتایا کرتے تھے۔ کہتی تھیں: وہی آخری بات تھی جو نبی ﷺ نے کی یعنی آپؐ کا یہ کہنا: اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى۔
کتاب 41: باب " مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ "