صحیح بخاری 6596: باب جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى عِلْمِ اللَّهِ

آدم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ یزید رِشک نے ہم سے بیان کیا۔ یزید نے کہا: میں نے مطرف بن عبداللہ بن شخیر سے سنا۔ وہ حضرت عمران بن حصین ؓ سے بیان کرتے تھے کہ وہ کہتے تھے: ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا جنتیوں کو جہنمیوں سے پہچان لیا جائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ اس نے کہا: پھر عمل کرنے والے کیوں عمل کرتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: ہر ایک اس کے موافق کام کر رہا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا، یا (فرمایا:) جس کے لئے اسے توفیق دی جاتی ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرِّشْكُ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُعْرَفُ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ قَالَ " نَعَمْ ". قَالَ فَلِمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ قَالَ "كُلٌّ يَعْمَلُ لِمَا خُلِقَ لَهُ ـ أَوْ لِمَا يُسِّرَ لَهُ" .

باب 2: باب جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى عِلْمِ اللَّهِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

قرآن کریم کی آیات

107:2

آج 10 میں سے 10 باقی