صحیح بخاری 6754: باب مِيرَاثِ السَّائِبَةِ

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہؓ کو خریدا کہ تا اسے آزاد کریں اور اس کے مالکوں نے اس کے وراثت کے حق کو مشروط رکھا تو حضرت عائشہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے بریرہؓ کو خریدا ہے تاکہ اسے آزاد کر دوں لیکن اس کے مالک اس کے حق وراثت کو (اپنے لئے) مشروط رکھ رہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اسے آزاد کردو کیونکہ وراثت کا حق تو اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کردے یا فرمایا: جو قیمت دے۔ اسود کہتے تھے: چنانچہ حضرت عائشہؓ نے اس کو خرید لیا اور پھر اس کو آزاد کردیا۔ کہتے تھے: اور بریرہؓ کو اختیار دیا گیا تو اس نے اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے کہا: اگر مجھے اتنا اتنا بھی دیا جائے میں اس کے ساتھ کبھی نہ رہوں۔
اسود کہتے تھے: اس کا خاوند آزاد تھا۔ اسود کا یہ قول منقطع ہے اور حضرت ابن عباسؓ کا یہ قول کہ میں نے اس کو دیکھا کہ وہ غلام تھا، زیادہ صحیح ہے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ لِتُعْتِقَهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلاَءَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ لأُعْتِقَهَا وَإِنَّ أَهْلَهَا يَشْتَرِطُونَ وَلاَءَهَا. فَقَالَ " أَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ". أَوْ قَالَ " أَعْطَى الثَّمَنَ ". قَالَ فَاشْتَرَتْهَا فَأَعْتَقَتْهَا. قَالَ وَخُيِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَقَالَتْ لَوْ أُعْطِيتُ كَذَا وَكَذَا مَا كُنْتُ مَعَهُ.
قَالَ الأَسْوَدُ وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا. قَوْلُ الأَسْوَدِ مُنْقَطِعٌ وَقَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا. أَصَحُّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 20: باب مِيرَاثِ السَّائِبَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی