صحیح بخاری 6838: بَابُ إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ سے لونڈی کے متعلق پوچھا گیا کہ اگر وہ زنا کرے اور شادی شدہ نہ ہو تو؟ آپؐ نے فرمایا: اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے لگواؤ۔ پھر اگر زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے لگواؤ۔ پھر اگر زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے لگواؤ۔ پھر اس کے بعد اس کو بیچ ڈالو، گو ایک رسی کے بدلے۔ ابن شہاب نے کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ آپؐ نے تیسری یا چوتھی بار کے بعد فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ قَالَ " إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ ". قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لاَ أَدْرِي بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی